کھیل

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سارہ لی کی 30 سال کی عمر میں موت

سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلر برادری کے درمیان صدمے کی لہر دوڑ گئی جبکہ ان کے لاکھوں مداح بھی غمگین ہیں۔

نئی دہلی:  ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق ریسلر سارہ لی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ سابقہ "ٹف انف” فاتح تھیں۔ ان کی موت کی وجوہات کا تاہم ہنوز انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

سارہ لی کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر ویسٹن بلیک سے ہوئی تھی۔ انہیں تین بچے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا کہ”Tough Enough”  فاتح، سارہ لی نے کھیلوں کی تفریحی دنیا میں بہت سے لوگوں کے لئے ایک تحریک کا کام کیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلر برادری کے درمیان صدمے کی لہر دوڑ گئی جبکہ ان کے لاکھوں مداح بھی غمگین ہیں۔

سارہ لی نے 2015 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا ’’ٹف انف‘‘2015 سیزن جیتا تھا۔ یہ ٹائٹل جیتنے کے بعد ہی وہ پروموشن کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

این ایکس ٹی میں دو بار مقابلہ کرنے کے بعد بھی، سارہ لی اندرونِ رنگ اپنی مہارت سے حکام کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں اور اس کے بعد 2017 میں انہیں معاہدہ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔