دُبئی جانے والے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع

دُبئی جانے والے ایک خانگی طیارہ میں بم کی موجودگی کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

چینائی: دُبئی جانے والے ایک خانگی طیارہ میں بم کی موجودگی کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

پولیس کنٹرول روم کو گمنام کال آئی تھی جس کے بعد سیکوریٹی ایجنسیوں نے خانگی ایرلائن انڈیگو کے طیارہ کی تلاشی لی۔ کوئی دھماکو شئے نہیں پائی گئی جس سے عہدیداروں نے راحت کی سانس لی۔ صبح 7:20 بجے اڑان بھرنے والی اس پرواز میں تاخیر ہوئی۔

تقریباً 170 مسافرین اور طیارہ کے ارکان عملہ کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔ فون کرنے والے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button