شارجہ جانے والے طیارہ سے 2 چیلیں ٹکرا گئیں

شارجہ جانے والی ایئر عربیہ کی پرواز کو کوئمبتور میں پیر کے دن گراؤنڈ کردیا گیا، کیوں کہ اڑان بھرنے سے قبل دو چیلیں طیارہ کے بائیں انجن سے ٹکرا گئی تھیں۔

چینائی: شارجہ جانے والی ایئر عربیہ کی پرواز کو کوئمبتور میں پیر کے دن گراؤنڈ کردیا گیا، کیوں کہ اڑان بھرنے سے قبل دو چیلیں طیارہ کے بائیں انجن سے ٹکرا گئی تھیں۔

طیارہ رن وے پر تھا کہ انجن سے پرندے ٹکرا گئے۔ تمام 164 مسافرین کو طیارہ سے اتار دیا گیا۔ انجن کی پتیوں سے ٹکرانے والی دو چیلوں میں ایک کی موت واقع ہوئی۔

کوئمبتور میں ٹیک آف کے دوران اوسطاً پرندے ٹکرانے کے تین واقعات ہوتے رہتے ہیں، لیکن گزشتہ 7 سال میں پہلی مرتبہ تمام مسافرین کو طیارہ سے اتارا گیا، تاکہ نقصان کا پتہ چلایا جائے۔

ایئرپورٹ ڈائرکٹر کوئمبتور ایس سنتھل ولون کے بموجب پرندے طیاروں سے نہ ٹکرائیں، اس کے لیے سارے احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔ ایئرپورٹ حکام مزید تدارکی اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button