جنوبی بھارت

ہوڑہ میں اسلامک اسٹیٹ کے 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

کولکتہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے ہوڑہ کے ٹکیہ پاڑہ علاقہ سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن پر اسلامک اسٹیٹ سے جڑے دہشت گرد ہونے کا شبہ ہے۔

کولکتہ: کولکتہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے ہوڑہ کے ٹکیہ پاڑہ علاقہ سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن پر اسلامک اسٹیٹ سے جڑے دہشت گرد ہونے کا شبہ ہے۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک سے داعش کے 2 کارندے گرفتار

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ ایک مرکزی ایجنسی سے سراغ ملنے پر کولکتہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے جمعہ کی رات ٹکیہ پاڑہ کی آفتاب الدین منشی لین سے 2 افراد کو ان کے خفیہ ٹھکانہ سے پکڑلیا۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ دونوں ہوڑہ میں دہشت گرد گروپ کا شکنجہ وسیع کررہے تھے۔ ان کا رول سمجھنے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ یہ دونوں ملک دشمن سرگرمیوں کے لئے مقامی نوجوانوں کی ذہن سازی کررہے تھے۔

دونوں میں ایک ایم ٹیک انجینئر ہے۔ یہ دونوں پاکستان اور مغربی ایشیا میں اسلامک اسٹیٹ کے ذمہ داروں سے رابطہ میں تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ کئی نوجوان ان کے جال میں پھنس چکے ہیں۔

دونوں کے قبضہ سے کئی کاغذات ضبط کئے گئے۔ دونوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 19 جنوری تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔