جلد کی رنگت پر کیرالا کے 2 سابق وزرا کی تکرار
پستی کی نئی انتہا میں کیرالا کے 2 سابق وزرا نے چہارشنبہ کے دن جلد کی رنگت کے بارے میں ریمارکس کئے۔ یہ دونوں ریاستی اسمبلی میں بحث میں حصہ لے رہے تھے۔

ترواننت پورم: پستی کی نئی انتہا میں کیرالا کے 2 سابق وزرا نے چہارشنبہ کے دن جلد کی رنگت کے بارے میں ریمارکس کئے۔ یہ دونوں ریاستی اسمبلی میں بحث میں حصہ لے رہے تھے۔
سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر قائد ٹی رادھاکرشنن نے پی وجین حکومت پر سخت تنقید کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) رکن اسمبلی ایم ایم منی نے یہ کہتے ہوئے رادھا کرشنن پر پلٹ وار کیا کہ ان کے پاس وجین حکومت کے خلاف بولنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
وہ بے بنیاد باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رادھاکرشنن کی رنگت بھگوان سری کرشن جیسی ہے اور حرکتیں بھی وہ سری کرشن جیسے ہی کررہے ہیں۔ ایم ایم منی‘ وجین کی پہلی حکومت (2016-21) میں وزیر رہ چکے ہیں۔
ان کی زبان بڑی تیز ہے اور بسااوقات وہ نامناسب باتیں بھی کہہ جاتے ہیں۔ اتفاق سے وہ بھی رادھاکرشنن جیسے کالے ہیں۔ رادھاکرشنن نے طنزیہ کہا کہ ایم ایم منی کافی گورے ہیں۔ مجھے مزید کچھ کہنا نہیں ہے۔