کیرالا میں کشتی اُلٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق

کشتی اچانک بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔ آس پاس رہنے والے لوگوں نے دو خواتین کو بچا کر التھیور کے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

ملاپورم: کیرالہ میں پورتھر کے نزدیک پنچیکداو میں بھرتھپوجھا ندی میں ایک کشتی الٹنے سے دو خواتین سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولس کے مطابق، مہلوکین کی شناخت رقیہ (60)، اس کی بہن سائنہ بی(54)، عبدالسلام (55) اور ابوبکر (65) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تمام لوگ کنجیکداو کے باشندے تھے۔ خواتین کی لاشیں ہفتے کے روز اور مردوں کی لاشیں صبح برآمد ہوئیں۔

یہ حادثہ ہفتہ کی شام تقریباً 7.30 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان کے چھ افراد کلور کٹی سے ندی کے راستے سے واپس آرہے تھے۔ ان کی کشتی اچانک بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔ آس پاس رہنے والے لوگوں نے دو خواتین کو بچا کر التھیور کے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button