کھیل

باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل کے ساتھ اسکینڈل سامنے آ گیا

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ماڈل سمیرا رابطے میں تھے، دونوں کے درمیان چیٹ کی تصویر بھی لیک ہو گئی ہے، باکسر نے ماڈل کو تصویر بھیجنے اور ملنے کو کہا۔

لندن: پاکستانی نژاد سابق انگلش باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل کے ساتھ اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ماڈل سمیرا رابطے میں تھے، دونوں کے درمیان چیٹ کی تصویر بھی لیک ہو گئی ہے، باکسر نے ماڈل کو تصویر بھیجنے اور ملنے کو کہا۔

عامر خان نے ماڈل سمیرا کے ٹیٹو کی بھی تعریف کی، سمیرا نے عامر خان کو اپنی تصاویر بھیجیں۔

شادی کی سالگرہ پر عامر خان نے سابق اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصویر لگائی تو رابطہ ختم ہو گیا، برطانوی ماڈل نے بتایا کہ عامر خان کہتا تھا کہ شادی صرف کاروباری حیثیت سے کی تھی۔

سمیرا کے مطابق عامر خان نے کہا تھا کہ انھوں نے اہلیہ کے ساتھ بہت کم وقت گزرا، دو جون کو عامر نے باہر ملنے کا کہا تو سمیرا نے انکار کر دیا۔