حیدرآباد

اسپورٹس لائیو اسٹریمنگ کی کمپنی ”ڈازن“ نے حیدرآباد میں اپنا پراڈکٹ ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا

حیدرآباد: برطانیہ کے دورہ کے دوسرے دن تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن تارک راما راو کی زیرقیادت وفد نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

حیدرآباد: برطانیہ کے دورہ کے دوسرے دن تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن تارک راما راو کی زیرقیادت وفد نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

اسپورٹس لائیو اسٹریمنگ کی کمپنی ”ڈازن“ نے حیدرآباد میں اپنا پراڈکٹ ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سرمایہ کاری سے تلنگانہ کے نوجوانوں کے لئے ایک ہزار ملازمتوں کو یقینی بنایاجاسکے گا۔

یہ اعلان وزیر تارک راما راو اور کمپنی کے چیف ٹکنالوجی آفیسر سندیپ ٹیکو، بورڈ ممبر ای وی پی، کمیونکیشنس ڈیزی ویل کی لندن میں ہوئی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

کمپنی 200 سے زائد ممالک میں 600 سے زائد رجسٹرڈ استعمال کنندگان کو سرکردہ کھیلوں جیسے یوای ایف اے چیمپئنس لیگ، یوروپی لیگ، انگلش پریمئرلیگ، این ایف ایل، این بی اے اور آئی پی ایل کی اسٹریمنگ سرویسس فراہم کرتی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی