جنوبی بھارت

ہندی کو مسلط کرنے کے خلاف ٹاملناڈو اسمبلی میں قرارداد منظور

ٹامل ناڈو اسمبلی نے ہندی کو ”مسلط“ کرنے کے خلاف ایک قرار منظور کی اور مرکز سے سرکاری زبان پر پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کو نافذ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

چینائی: ٹامل ناڈو اسمبلی نے ہندی کو ”مسلط“ کرنے کے خلاف ایک قرار منظور کی اور مرکز سے سرکاری زبان پر پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کو نافذ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

چیف منسٹر ایم کے اسٹالین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں دلیل دی گئی کہ 9/ ستمبر کو صدرجمہوریہ کو پیش کردہ سفارشات ٹامل سمیت ریاستی زبانوں کے علاوہ ان زبانوں کو بولنے والے افراد کے مفاد کے بھی خلاف ہے۔

ایوان نے تشویش کا اظہار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارش جو اب پیش کی جاچکی ہے‘ ایوان میں پیراریگنار انا کی منظور کردہ دو لسانی پالیسی کے خلاف، اس وقت کے وزیر اعظم نہرو کے غیرہندی ریاستوں سے کیے گئے وعدہ سے متضاد اور سرکاری زبان پر1968 اور 1976ء میں انگریزی زبان کے سرکاری زبان کے طور پر استعمال کو یقینی بنانے والی قراردادوں کے مغائر ہے۔“

یہ قرارداد ایوان میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔ انا ڈی ایم کے کے لیڈر او پنیر سیلوم نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ریاست میں ٹامل اور انگریزی کی دو لسانی پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔