جنوبی بھارت

جنوبی ہند میں اِس روٹ پر پہلی وندے بھارت ایکسپریس چلے گی

ذرائع کے مطابق اس ٹرین کو دیوالی کے بعد 10 نومبر کو میسور سے شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ممکن ہے کہ اس ٹرین کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی ہی میسور سے چینائی کے لئے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

نئی دہلی: ملک کی پانچویں وندے بھارت ایکسپریس بالآخر اسی شہر کوملنے جا رہی ہے جہاں اس کی ایجاد ہوئی تھی اور اب تیاری کے مرحلے میں ہے۔

یہ ٹرین چینائی سے کرناٹک کے میسور کے درمیان چلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس ٹرین کو دیوالی کے بعد 10 نومبر کو میسور سے شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ممکن ہے کہ اس ٹرین کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی ہی میسور سے چینائی کے لئے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

اگلے سال کرناٹک میں انتخابات ہونے والے ہیں اور وہاں ابھی سے انتخابی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے۔

جمعرات کو چوتھی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم مسٹرمودی نے اونا ہماچل سے کیا۔ یہ ٹرین اب ادورا (ہماچل پردیش) سے نئی دہلی تک چلے گی اور کئی ہندو اور سکھ تیرتھوں کوجوڑے گی۔

تیسری وندے بھارت کا افتتاح 30 ستمبر کو مسٹر مودی نے گاندھی نگر کیپیٹل سے ممبئی سینٹرل کے لئے کیا تھا اور خود بھی گاندھی نگر کیپیٹل سے احمد آباد تک کا سفر کیا تھا۔