رام مندر کے سکریٹری نے راہول گاندھی کی ستائش کی

رام جنم بھومی مندر ایودھیا کے سب سے بڑے پجاری آچاریہ ستیندر داس نے یاترا کے لیے راہول گاندھی کو ”آشیرواد“ دیا تھا۔ چمپت رائے نے کہا کہ میں اِس نوجوان کا شکر گزار ہوں، جو ملک میں پیدل چل رہا ہے۔ میں، اُس کے اس اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔

ایودھیا (یوپی) : رام مندر ٹرسٹ کے سکریٹری چمپت رائے نے بھارت جوڑو یاترا نکالنے کے لیے کانگریس قائد راہول گاندھی کی ستائش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کڑاکے کی ٹھنڈ میں پیدل چل رہے ہیں اور ان کی تعریف ضرور کی جانی چاہیے۔

ایک دن قبل رام جنم بھومی مندر ایودھیا کے سب سے بڑے پجاری آچاریہ ستیندر داس نے یاترا کے لیے راہول گاندھی کو ”آشیرواد“ دیا تھا۔ چمپت رائے نے کہا کہ میں اِس نوجوان کا شکر گزار ہوں، جو ملک میں پیدل چل رہا ہے۔ میں، اُس کے اس اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔

اِس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ میں، آر ایس ایس کا ورکر ہوں اور آر ایس ایس نے بھارت جوڑو یاترا کی مذمت کبھی بھی نہیں کی۔ چمپت رائے سے یاترا کے بارے میں پوچھا گیا تھا، جو منگل کے دن اترپردیش میں داخل ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ وہ کڑاکے کی ٹھنڈ میں پیدل چل رہا ہے۔

 اِس کی تعریف ضرور ہونی چاہیے۔ میں کہنا چاہوں گا کہ ہر کسی کو دیش کی یاترا کرنی چاہیے۔ رام مندر ٹرسٹ کے ایک اور سینئر ٹرسٹی گووند دیو گری نے بھی بھارت جوڑو یاترا کی ستائش کی۔

انھوں نے کہا کہ میں بھگوان رام سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ راہول گاندھی پر کرپا کرے، تاکہ ملک متحد، مضبوط اور مل جل کر رہے۔ بھارت جوڑو اچھا نعرہ ہے اور انڈیا کو متحد رہنا چاہیے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button