آندھراپردیش

اے پی میں زہریلی گیس کا اخراج ، 53 سے زائد افرا دمتاثر

ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ہیمنت نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں 53افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔تما م کے معائنے کئے گئے اور تمام کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہاکہ بیشتر مریضوں نے سانس لینے میں تکلیف،متلی اور الٹیوں کی شکایت کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے اچھوتاپورم کی ایک کمپنی میں زہریلی گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد تقریبا 53افرا دمتاثر ہوگئے۔ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ہیمنت نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں 53افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

تما م کے معائنے کئے گئے اور تمام کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہاکہ بیشتر مریضوں نے سانس لینے میں تکلیف،متلی اور الٹیوں کی شکایت کی۔اطلاعات کے مطابق تقریبا 50افرا دکو گیس کے اخراج کے بعد بیمارپڑجانے پر اسپتال منتقل کیاگیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی اس کمپنی کے ملازمین اپنی جان بچانے کے لئے کمپنی کے احاطہ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی تقریبا 50افراد کواسپتال میں داخل کروایاگیا اور کمپنی سے ملازمین کے انخلا کی کارروائی شروع کی گئی۔ایس پی انکاپلی نے یہ بات بتائی۔بعض خاتون ملازمین کو بھی علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا۔

جون کے اوئل میں بھی اچھوتاپورم علاقہ میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 178خاتون مزدور متاثر ہوگئی تھیں۔اس واقعہ کے بعد ریاستی حکومت نے گیس کے اخراج کے واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے مشترکہ کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ایر کنڈشنرسے گیس کا اخراج ہوا ہے۔