آندھراپردیش

آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کے فلیکسی اور انا کینٹین کو نقصان پہنچانے کا واقعہ

کُپم بس اسٹینڈ کے قریب لگائی گئی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم فلکسی اورانا کینٹین کو نقصان پہنچانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ریاستی اسمبلی میں کُپم حلقہ کی نمائندگی اپوزیشن لیڈر این چندرابابونائیڈو کرتے ہیں۔

حیدرآباد: بعض نامعلوم افراد کی جانب سے اے پی کے ضلع چتور کے کُپم بس اسٹینڈ کے قریب لگائی گئی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم فلکسی اورانا کینٹین کو نقصان پہنچانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ریاستی اسمبلی میں کُپم حلقہ کی نمائندگی اپوزیشن لیڈر این چندرابابونائیڈو کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔یہ انا کینٹین عارضی طورپر قائم کی گئی تھی۔اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی تلگودیشم پارٹی کے کارکن وہاں پہنچ گئے اورالزام لگایا کہ حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے کارکن اس واقعہ میں ملوث ہیں۔

اس اناکینٹین کا افتتاح سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کرنے والے تھے۔اس واقعہ پران کے فرزند و پارٹی کے جنرل سکریٹری لوکیش نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں نے اناکینٹین کو نقصان پہنچایا جس کے ذریعہ غریب افراد کو غذافراہم کی جانے والی تھی۔