اے پی میں بلیچنگ پاوڈر لے جانے والی لاری میں آگ لگ گئی

بلیچنگ پاوڈر کے لوڈ سے جانے والی لاری میں آگ لگ گئی۔یہ حادثہ اے پی کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔یہ لاری، کرنول سے کائتالور کو جارہی تھی تاہم اچانک یہ لاری شعلہ پوش ہوگئی۔

حیدر آباد: بلیچنگ پاوڈر کے لوڈ سے جانے والی لاری میں آگ لگ گئی۔یہ حادثہ اے پی کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔یہ لاری، کرنول سے کائتالور کو جارہی تھی تاہم اچانک یہ لاری شعلہ پوش ہوگئی۔

دیکھتے ہی دیکھتے اس کے شعلوں کی شدت میں اضافہ ہوتاچلاگیا۔اس آگ کو دیکھتے ہوئے لاری ڈرائیور نے لاری کو چھوڑکراپنی جان بچائی۔

اس واقعہ کی اطلاع فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کودی گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اس واقعہ میں ہوئے مالی نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے۔مقامی افراد نے اس منظر کو اپنے سل فونس میں قید کرلیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button