تارک رتنا اسمبلی الیکشن لڑنا چاہتے تھے

اداکار نندا موری تارک رتنا جو ہفتہ کی شب اس دنیا سے چل بسے، آئندہ سال منعقدشدنی آندھرا پردیش اسمبلی الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

حیدرآباد: اداکار نندا موری تارک رتنا جو ہفتہ کی شب اس دنیا سے چل بسے، آئندہ سال منعقدشدنی آندھرا پردیش اسمبلی الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

حیدرآباد کے قریب ضلع رنگاریڈی میں آنجہانی اداکار کے مکان ”موکیلا“میں تارک رتنا کو خراج پیش کرنے کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے یہ بات کہی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی کے صدر وسابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ تارک رتنا صحت یا ب ہوجائیں گے مگر وہ، ایام نوجوانی میں چل بسے جس کے سبب پورے خاندان کو زبردست صدمہ پہنچا۔

نائیڈو نے بتایا کہ اداکار، عوام کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتے تھے اور وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں تھے۔ تارک رتنا، چندرا بابو نائیڈو کے برادرنسبتی این موہن کرشنا کے فرزند تھے۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ اداکار 22فروری کو 40سال کے ہونے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک نوجوان شخص کو کھودیا ہے جس کا مستقبل روشن تھا۔ وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے ایک دن میں 9فلموں کو لانچ کیا تھا۔ فلم امراوتی میں شاندار مظاہرہ پر انہیں نندی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button