تلنگانہ

منگوڑ میں 100 بستروں والے اسپتال کیلئے تجویز پیش کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

کے ٹی آر نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ منگوڑ میں 100بستروں والا اسپتال قائم کرنے کی تجویز پیش کرے۔ انہوں نے محکمہ عمارات وشوارع کے عہدیداروں سے سڑکوں کی حالت کے بارے میں استفسارات کئے

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے پیشرو نلگنڈہ ضلع میں بہبودی اسکیمات اور ترقیاتی پروگراموں پر عمل کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں منگوڑ حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ منگوڑ میں 100بستروں والا اسپتال قائم کرنے کی تجویز پیش کرے۔ انہوں نے محکمہ عمارات وشوارع کے عہدیداروں سے سڑکوں کی حالت کے بارے میں استفسارات کئے اور سڑکوں کی مرمت کے لئے تجویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ساتھ ہی وزیرموصوف نے نامپلی، مری گڈم، چنڈور اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کے ایسے کاموں کے آغاز کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی جن کی منظوری پہلے ہی ہوچکی ہے۔