شراب کی بوتل میں سانپ کا بچہ پائے جانے پر سنسنی

یہ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور کے پونور میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق چند افراد نے باپٹلہ بس اسٹینڈ کے قریب حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی شراب کی دکان سے شراب کی بوتل کی خریداری کی تھی ۔

حیدرآباد: دکان سے خریدی گئی شراب کی بوتل میں سانپ کے چھوٹے بچہ کے پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور کے پونور میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق چند افراد نے باپٹلہ بس اسٹینڈ کے قریب حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی شراب کی دکان سے شراب کی بوتل کی خریداری کی تھی ۔

جب وہ شراب پینے کے لئے بیٹھے تو انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ شراب کی بوتل میں چھوٹاسانپ ہے۔ یہ دیکھتے ہی ان کے ہوش اڑگئے اوریہ نوجوان شراب کی بوتل کو واپس کرنے کے لئے دکان پہنچے تاہم دکاندار نے شراب کی بوتل کو واپس لینے سے انکارکردیا۔

اس مسئلہ پر نوجوانوں اور شراب کی دکان کے مالک کے درمیان بحث وتکرار ہوگئے اوربالاخردکاندار کو شراب کی بوتل کو واپس لینے اور اس کی جگہ دوسری بوتل دینے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button