آندھراپردیش

وجئے اماں، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اعزازی صدر کے عہدہ سے مستعفی

پارٹی عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ، ہمیشہ جگن کے قریب ہی رہیں گی۔ بحیثیت ماں، وہ، ہمیشہ جگن کے قریب رہیں گی۔ پارٹی کے اعزازی صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد وجئے اماں نے یہ بات کہی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی والدہ وائی ایس وجئے اماں نے اپنی بیٹی شرمیلا کی حمایت میں جوپڑوسی ریاست میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی قیادت کررہی ہیں، حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اعزازی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

پارٹی عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ، ہمیشہ جگن کے قریب ہی رہیں گی۔ بحیثیت ماں، وہ، ہمیشہ جگن کے قریب رہیں گی۔ پارٹی کے اعزازی صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد وجئے اماں نے یہ بات کہی۔

انہوں نے یہ اعلان، پارٹی کے پلینری سیشن میں کیا جو جمعہ کے روز سے شروع ہوا۔ شرمیلا، اپنے والد وائی ایس آر، کے آئیڈیاز کو آگے لیجانے کیلئے تلنگانہ میں تنہا جدوجہد کررہی ہیں۔ وہ، اپنی بیٹی کی حمایت کرتی ہیں۔ اگر وہ دونوں پارٹیوں (دونوں ریاستوں) کی رکن بن جاتی ہوں تو یہ المیہ ہوگا۔

 وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اعزازی صدر کے عہدہ پر برقرار رہنا ان کیلئے مشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایسی صورتحال پیش آئے گی۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ صورتحال کیوں پیش آئی۔ مگر وہ، اسکو خدا کا فیصلہ مانتی ہیں۔

 وجئے اماں نے کہا کہ وہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اعزازی صدر کے عہدہ سے مستعفی ہورہی ہیں تاکہ ان کے رول سے کوئی تنازعہ پیدا نہ ہونے پائے۔ کچھ وقت سے ایسی اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ املاک سے مربوط مسائل پر بھائی جگن اور بہن شرمیلا کے درمیان ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔