دہلی

بیالٹ باکسس کا فضائی مسافرین کی طرح سفر!

طیارہ کی اگلی صف میں یہ بیالٹ باکسس انتخابی میٹرئیل لے جانے والے عہدیدار کے بازو والی نشست پر بیٹھ کر سفرکررہے ہیں۔ 14 باکسس منگل کے دن بھیجے گئے۔ 16 بیالٹ باکسس چہارشنبہ کے دن بھیجے جائیں گے۔

نئی دہلی: صدارتی الیکشن کے لئے بیالٹ باکس مسافرین کی طرح سفر کررہے ہیں۔ انہیں طیارہ کی نشست الاٹ کی گئی ہے۔ بیشتر ریاستی دارالحکومتوں کو بیالٹ باکسس بھیجے جارہے ہیں۔ صدارتی الیکشن 18 جولائی کو ہونے والا ہے۔ بیالٹ باکسس کے لئے علیحدہ ٹکٹس ”مسٹر بیالٹ باکس“ کے نام سے بک کرائے گئے ہیں۔

طیارہ کی اگلی صف میں یہ بیالٹ باکسس انتخابی میٹرئیل لے جانے والے عہدیدار کے بازو والی نشست پر بیٹھ کر سفرکررہے ہیں۔ 14 باکسس منگل کے دن بھیجے گئے۔ 16 بیالٹ باکسس چہارشنبہ کے دن بھیجے جائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤز اور دہلی اسمبلی کے لئے امکان ہے کہ ان باکسس کو چہارشنبہ کو بھیجا جائے گا۔

 ہماچل پردیش کے بیالٹ باکسس سڑک کے راستہ بھیجے جائیں گے۔ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد مہربند باکسس کو ذریعہ طیارہ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کو بھیجا جائے گا۔