دیگر ممالک

روس کی 24 اعلیٰ شخصیتیں بلیک لسٹ

رہے 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے دونباس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست پر ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔ اس کے جواب میں مغرب نے روس پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں۔

ویلنگٹن: یوکرین تنازعہ کے بعد سے مغربی اور یورپی ممالک کا روسی پر پابندیاں عائد کیے جانے کا سلسلہ میں نیوزی لینڈ نے اہم روسی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ نے یوکرین تنازعہ کے بعد روس کے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کے وزیر مسکوت شادایف اور 23 میڈیا ورکرز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانیا مہوتا نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کا شکار ہونے والوں میں ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اور ماس میڈیا کے وزیر، چینل-1 روس کے سی ای او، اور روسی میڈیا آؤٹ لیٹس بشمول، انفو روس، ساوتھ فرنٹ اور اسٹریٹجک کلچر فاونڈیشن کے اہم عہدیدار شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ نے اس سے قبل 1200 سے زیادہ روسی اور بیلا روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان پابندیوں میں بالخصوص لین دین اور داخلے پر پابندی شامل ہے۔ اس کے علاوہ روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کروائی گئیں ہیں، جس نے نیوزی لینڈ اور روس کے درمیان تجارت کو معطل کر دیا ہے۔

یاد رہے 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے دونباس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست پر ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔ اس کے جواب میں مغرب نے روس پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے علاوہ مغربی ممالک نے کیف کو ہتھیار اور فوجی ساز وسامان فراہم کرنا شروع کر دیا جس کی کل مالیت کا تخمینہ اس وقت اربوں ڈالر ہے۔