آندھراپردیش

گوداوری میں شدید طغیانی،500 مواضعات متاثر

سرآرتھر کاٹن بیارج کے ہر خطرہ کا تیسرا سگنل جاری کیا گیا ہے۔ یہ بیارج آندھرا پردیش میں راجمندری کے قریب دھویشورم پر واقع ہے۔ آئی این ایس دیگاوشاکھا پٹنم سے انڈین نیوی کے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ سیلاب زدگان میں غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

امراوتی: دریا گوداوری کے کنارے آباد سینکڑوں مواضعات جنہیں لنکا (جزائرنما) کہتے ہیں۔ شدید سیلاب سے گھر گئے ہیں۔ گوداوری کی سطح آب میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے یہ مواضعات میں گھر گئے ہیں۔ جمعہ کے روز، گوداوری میں 19.05 لاکھ کیوزک پانی چھوڑا گیا۔

 سرآرتھر کاٹن بیارج کے ہر خطرہ  کا تیسرا سگنل جاری کیا گیا ہے۔ یہ بیارج آندھرا پردیش میں راجمندری کے قریب دھویشورم پر واقع ہے۔ آئی این ایس دیگاوشاکھا پٹنم سے انڈین نیوی کے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ سیلاب زدگان میں غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

 اسپیشل چیف سکریٹری (ریونیو۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ) جی سائی پرساد نے بتایا آرتھر کاٹن سے پانی کا اخراج22لاکھ کیوزک تک پہنچ جائے گا۔ اس بیارج سے 20لاکھ کیوزک پانی کے اخراج سے 6اضلاع کے 42 منڈلوں کے 554 گاؤں متاثر ہوں گے۔

 کونا سیما ضلع کے20، مشرقی گوداوری کے8، الوری سیتا راما راجو کے5، مغربی گوداوری کے4، ایلورو کے 3 اور ضلع کرشنا کے 2منڈل سیلاب سے متاثر ہوں گے۔ ایمرجنسی آپریشن کیلئے انڈین نیوی کے ہیلی کاپٹر سے پانی سے محصور افراد میں غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔