آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں اتوار کو تحریری ٹسٹ، 5لاکھ امیدواروں میں مقابلہ

پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس کانسٹبل کی جائیداد کیلئے زائد از10، پی ایچ ڈیز اور930 ایم ٹیک گریجویٹس بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ پولیس کا نسٹبل کے تقررات کا تحریری امتحان اتوار کو منعقد ہوگا۔

امراوتی: پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس کانسٹبل کی جائیداد کیلئے زائد از10، پی ایچ ڈیز اور930 ایم ٹیک گریجویٹس بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ پولیس کا نسٹبل کے تقررات کا تحریری امتحان اتوار کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
یو جی نیٹ۔24 کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
امتحان کی تیاری کیسے کریں، کیسے لکھیں؟ الخیر سوسائٹی کی جانب سے لکچر
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق پولیس کانسٹبل کی جائیداد کیلئے اقل ترین تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ رکھی گئی ہے۔ کانسٹبل کے امیدواروں کی فہرست میں 5284 ایم بی اے، 4365 ایم ایس ایز اور 94ایل ایل بی ڈگری ہولڈرس شامل ہیں۔

کانسٹبل کی 6400 جائیدادوں کیلئے 5,03,486 امیدواروں میں سخت مقابلہ ہے۔ ان جملہ5لاکھ 3 ہزار 486 امیدواروں میں مجموعی طور پر 13,961 پوسٹ گریجویٹس اور1,55,537 انڈر گریجویٹس شامل ہیں۔

آندھراپردیش اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (اے پی ایس ایل پی آر بی) نے اسٹائفنڈری کیڈٹ ٹرینی (ایس سی ٹی) پولیس کانسٹبل (سیول) کی 3580 (مرد وخواتین) اور ایس سی ٹی پولیس کانسٹبل (اے پی اسپیشل پولیس) کیلئے کانسٹبل کی 2520 (مرد) جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

متذکرہ3580 جائیدادوں کیلئے جملہ 5,03,484 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں جن میں 3,95,145 مرد اور 1,08,071 خاتون امیدوار شامل ہیں، 3.64لاکھ امیدوار، تلگو میں امتحان تحریر کریں گے جبکہ1.39 لاکھ امیدواروں نے انگلش اور مابقی227 امیدواروں نے ٹسٹ کیلئے اردو زبان کا انتخاب کیا ہے۔