آندھراپردیش

شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد17 افراد بیمار

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔ان کو جلد ہی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ شادی کی تقریب میں پیش آئے اس واقعہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 17 افراد شدید بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع کوناسیما میں پیش آیا۔ ضلع کے منڈپیٹ میں ہوئی ایک شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد ہی 17 افراد بیمار پڑگئے جنہیں منڈپیٹ سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔ان کو جلد ہی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ شادی کی تقریب میں پیش آئے اس واقعہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران کھانا کھانے کے بعد بیمارپڑنے کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔