آندھراپردیش

جگن، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے تاحیات صدر منتخب

وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ہفتہ کے روز یوواجنا شرامیکا رعیتو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کا تاحیات صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

امراوتی: وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ہفتہ کے روز یوواجنا شرامیکا رعیتو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کا تاحیات صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی کے دو روزہ پلینری سیشن کے اختتام سے قبل، پارٹی کے دستور میں ترمیم کے بعد یہ کاروائی مکمل کرلی گئی۔

پارٹی کے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے وائی ایس جگن موہن ریڈی کو پارٹی کا تا حیات صدر بتایا گیا جگن نے کانگریس سے ترک تعلق کرنے کے بعد مارچ2011 میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی تشکیل دی تھی۔

وہ، پارٹی کے بدستور صدر بنے ہوئے تھے جبکہ ان کی ماں وجئے اماں اعزازی صدر ہیں۔ 2017 کے پلینری سیشن میں جگن کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

ایک دن قبل جمعہ کے روز وجئے اماں نے پارٹی کی اعزازی صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاندان میں جاری اختلافات پر انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے تاہم وجئے واماں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی شرمیلا کے لئے راہ ہموار کرنے کیلئے پارٹی کے عہدہ سے مستعفی ہوئی ہیں۔