آندھراپردیش

حکومت اے پی کے مشیر کے بیان پر ڈی اروند ایم پی برہم

ڈی اروند نے آندھرا پردیش حکومت کے مشیر ایس رام کرشنا ریڈی کے تبصرہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے تلنگانہ کو آندھرا پردیش میں دوبارہ ضم کرنے پر زور دیا تھا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ حلقہ نظام آباد ڈی اروند نے آندھرا پردیش حکومت کے مشیر ایس رام کرشنا ریڈی کے تبصرہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے تلنگانہ کو آندھرا پردیش میں دوبارہ ضم کرنے پر زور دیا تھا۔

انہوں نے چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی سے درخواست کی کہ وہ ان کے مشیر کو فوری تبدیل کریں جنہوں نے متنازعہ بیان جاری کیا تھا۔

ڈی اروند نے اپنے بیان میں بتایا کہ پہلے ٹاملناڈو سے آندھراکو لگ کیا گیا اور پھر آندھرا کو تلنگانہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اب آندھرا پردیش کو تلنگانہ کے بجائے دوبارہ ٹاملناڈو میں شامل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی حکومت کے مشیر ایس رام کرشنا ر یڈی کے بیان سے تلنگانہ کی تمام سیاسی جماعتیں برہم ہیں۔ وہ رام کرشنا ریڈی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے سخت ناراض ہیں۔