آندھراپردیش

وجئے واڑہ میں بس ڈرائیور پر خاتون کا حملہ

آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ میں ایک خاتون نے اے پی ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور پر اس وقت حملہ کردیا جبکہ بس نے اس خاتون کی ٹووہیلر کو ٹکر دے دی۔ حادثہ کے بعد خاتون نے ڈرائیور پر حملہ کردیا۔

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ میں ایک خاتون نے اے پی ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور پر اس وقت حملہ کردیا جبکہ بس نے اس خاتون کی ٹووہیلر کو ٹکر دے دی۔ حادثہ کے بعد خاتون نے ڈرائیور پر حملہ کردیا۔

خاتون، جو اس حادثہ میں بچ گئی، برہم ہوگئی اور برہمی کے حالت میں وہ بس میں داخل ہوئی اور ڈرائیور سے بحث وتکرار کرنے لگی۔

خاتون، ڈرائیور پر مسلسل طمانچے رسید کرتی رہیں علاوہ ازیں انہوں نے ڈرائیور کا سل فون بھی چھین لیا۔ خاتون کے رویہ سے بس مسافرین اور وہاں سے گذرنے والے افراد پریشان ہوگئے۔

یہ حادثہ ہفتہ کے روز شہر میں کنٹرول روم کے قریب پیش آیا مگر اتوار کے روز اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگیا۔

پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعہ کا نوٹ لیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

جاریہ سال اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جوشہر میں پیش آیا ہے۔ قبل ازیں فروری میں وجئے واڑہ میں ایک مصروف ترین سڑک پر خاتون نے ڈرائیور کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔