18لاکھ اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کا فیصلہ

حکومت آندھرا پردیش، اندرون ایک سال زرعی برقی موٹروں پر18لاکھ اسمارٹ میٹرس نصب کرے گی۔ اس کے بشمول حکومت میٹرس سے مربوط میٹریلس کی خریداری پر4 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

امراوتی: حکومت آندھرا پردیش، اندرون ایک سال زرعی برقی موٹروں پر18لاکھ اسمارٹ میٹرس نصب کرے گی۔ اس کے بشمول حکومت میٹرس سے مربوط میٹریلس کی خریداری پر4 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

ریاستی حکومت، مرکزی حکومت اور سنٹرل الیکٹریسٹی اتھاریٹی (سی ای اے) کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرے گی۔ ان اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کا مقصد جہاں برقی سرقہ کو روکنا ہے وہیں ان میں کئی فوائد بھی شامل ہیں۔ ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسانوں کو کوئی شک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں کسانوں سے تحریری منظوری بھی حاصل کرلی ہے۔ تقریباً16.5 لاکھ کسانوں نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب پر تعاون کا پیشکش کیا ہے اور حکومت، ان اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے مکمل اخراجات برداشت کرے گی۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ توانائی نے منگل کی شب یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مرکز، اسمارٹ میٹرس اور اس سے مربوط میٹریلس کیلئے 1600 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر ے گی۔ اس اسکیم کے تحت یہ اختراعی پائلٹ پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ تجرباتی طور پر ضلع سریکا کولم میں روبعمل لایا گیا۔

ان ماڈرن میٹرس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے وجیہ آنند نے کہا کہ ان میٹرس میں خامیوں کو آسانی کے ساتھ نشاندہی کیا جاسکتا ہے اور کئی سطحوں پر ان خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ میٹرس کے نصب ہونے کے بعد کسان، ڈسکام کمپنیوں اور عہدیداروں سے معیاری برقی کی ترسیل کے بارے میں سوال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ان اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے پروجیکٹ کے خلاف منفی پروپگنڈہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس سلسلہ میں کسانوں میں غیر ضروری طور پر الجھنیں پیدا کی جارہی ہیں۔

اسپیشل چیف سکریٹری کے مطابق حکومت آندھرا پردیش نے کسانوں کی بہبود کیلئے کئی اسکیمات متعارف کرائی ہیں ان میں اسمارٹ میٹرس کی تنصیب بھی شامل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی کسی دوسری ریاستوں کے برخلاف آندھرا پردیش نے اسمارٹ برقی میٹر س نصب کرنے کی منظوری دی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button