شمال مشرق

منی پور کے وزیر کے گودام کو آگ لگادی گئی، 120کروڑ کا نقصان

ہجوم نے منی پور کے وزیرایل سسندرومیتی کا خانگی گودام (چنگریلی‘ امپھال ایسٹ ڈسٹرکٹ) جلادیا۔ 120 کروڑ روپیوں کے پلاسٹک کے پائپ جل کرخاکسترہوگئے۔

امپھال: ہجوم نے منی پور کے وزیرایل سسندرومیتی کا خانگی گودام (چنگریلی‘ امپھال ایسٹ ڈسٹرکٹ) جلادیا۔ 120 کروڑ روپیوں کے پلاسٹک کے پائپ جل کرخاکسترہوگئے۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں تازہ تشدد، 11 افراد ہلاک

پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ جمعہ کی رات گودام کو آگ لگانے کے بعد ہجوم نے امپھال ایسٹ ڈسٹرکٹ میں وزیر کے بنگلہ پرحملہ کی کوشش کی۔

سیکیوریٹی فورسس کی بروقت مداخلت کی وجہ سے حملہ ٹل گیا اور ہجوم منتشرہوگیا۔ سیکیوریٹی فورس جمعہ کی آدھی رات کی راؤنڈ کو راؤنڈ آنسوگیس شل فائرکئے۔

کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ وزیرصحت عامہ وامورصارفین سنندرومیتی نے ہفتہ کے دن میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حملہ‘ سیاسی محرکہ تھا۔