آندھراپردیش میں مسافرین سے بھری بس اُلٹ گئی

بس کے ڈرائیورنے مخالف سمت سے آنے والی بائیک سے امکانی ٹکر سے بچنے کی کوشش کی اور اسی دوران یہ بس سڑک کے کنارے تالاب کے قریب الٹ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلورو میں بڑاسڑک حادثہ ٹل گیاکیونکہ 35مسافرین کو لے جانے والی بس،موٹرسائیکل سے ٹکرانے سے محفوظ رہی تاہم اسی دوران بس کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔

ایلورو کے اینگالاپلی گاوں کے نواحی علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق بس کے ڈرائیورنے مخالف سمت سے آنے والی بائیک سے امکانی ٹکر سے بچنے کی کوشش کی اور اسی دوران یہ بس سڑک کے کنارے تالاب کے قریب الٹ گئی۔

اس حادثہ میں دومسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔یہ بس گڈی واڑہ ڈپو کی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button