تعلیم و روزگار

ممتاز کالج میں ڈگری اور انٹر کورسس میں داخلے جاری

ممتاز کالج حیدرآباد کا شمار حیدرآباد کے مشہور کالجوں میں ہوتا ہے جو ملک پیٹ میں واقع ہے۔ تعلیمی سال 2023-24 کے لئے انٹر اور ڈگری کورسس میں داخلے جاری ہیں۔

حیدرآباد: ممتاز کالج حیدرآباد کا شمار حیدرآباد کے مشہور کالجوں میں ہوتا ہے جو ملک پیٹ میں واقع ہے۔ تعلیمی سال 2023-24 کے لئے انٹر اور ڈگری کورسس میں داخلے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعۃ المؤمنات کے جدید داخلہ فام کی اجرائی
ایس ایس سی /انٹرٹاس کی داخلوں کیلئے خصوصی مہم
سٹ ون میں داخلے، پچاس فیصد فیس میں رعایت
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام
عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے فارسی میں داخلے، طلبہ عجلت کریں

نواب محبوب عالم خان کی رہنمائی میں بدلتے وقت کے مطابق کئی نئے کورسس متعارف کرائے گئے۔ کالج نے گزشتہ سال بی اے میں ماس کمیونیکیشن جرنلزم کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن سے منظوری حاصل کی ہے۔

ڈگری یافتہ صحافیوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کورس کی مواصلات‘ مارکیٹنگ‘ تعلیم‘ پبلیشنگ ہاؤز‘ پروڈکشن ہاؤسز‘ نیوم چیلنس‘ ریڈیو چینلس‘ پی آر فرموں تفریح اور دیگر شعبوں میں بھی کافی مانگ ہے۔

کالج میں پچھلے تعلیمی سال سے بی کام میں بزنس اینالیٹکس بھی شروع ہوچکا ہے۔ بی ایس سی نیوٹریشن‘ مائیکرو بیالوجی کورسس کم فیس پر بہترین لیابس کی سہولت کے ساتھ کالج میں موجود ہے۔

بی بی اے‘ بی اے (ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم)‘ بی کام (بزنس اینالیٹکس)‘ بی کام (کمپیوٹر ایپلی کیشنز)‘ بی کام (جنرل)‘ بی ایس سی (نیوٹریشن)‘ بی ایس سی(مائکرو بیالوجی)‘ پی ایس سی (بی زیڈ سی انگلش‘ اردو میڈیم)‘ بی ایس سی‘ ایم پی سی‘ بی ایس سی وغیرہ کورسس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ میں سی ای سی‘ ایم پی سی اور بی پی سی میں داخلے جاری ہیں۔