آندھراپردیش

آندھراپردیش بجٹ، اقلیتوں کیلئے 4203 کروڑ روپئے مختص

بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے 4203 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بی سی طبقات کی بہبود کے لئے 38605 کروڑ روپے‘ ایس سی طبقہ کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے‘ ایس ٹی کے لئے 6929 کروڑ روپے اور کاپو طبقہ کے لیے 4800 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت نے آج 2 لاکھ 79 ہزار 279 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ وزیر فائنانس بی راجندر ناتھ نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے حکومت کے فلاح وبہبود کے کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج

 انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہر محکمہ کے ساتھ مناسب انصاف کیا گیا۔ بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے 4203 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بی سی طبقات کی بہبود کے لئے 38605 کروڑ روپے‘ ایس سی طبقہ کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے‘ ایس ٹی کے لئے 6929 کروڑ روپے اور کاپو طبقہ کے لیے 4800 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بجٹ کی پیشکشی کے دوران اپوزیشن تلگو دیشم ارکان نے کافی ہنگامہ آرائی کی جس پر اسپیکر اسمبلی نے تلگو دیشم کے ارکان کو ایوان سے معطل کردیا۔بجٹ میں وائی ایس آر پنشن اسکیم کے لئے 21ہزار کروڑ روپے ڈائرکٹ بنفٹ اسکیم کے لئے 54228 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔