آندھراپردیش

آندھراپردیش میں سی آئی ایس ایف کے مزید ایک جوان نے خودکشی کرلی

بندوق کی گولی کی آواز سن کر ایک دوسرا سیکیوریٹی ملازم وہاں فورا پہنچا اور دیکھا کہ وکاس سنگھ خون میں لت پت ہیں۔وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے جن کا تعلق اترپردیش سے تھا۔

امراوتی: سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کے 2 ملازمین کی اندرون 24گھنٹے خودکشی کا واقعہ موضوع بحث بناہوا ہے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں ستیش دھون اسپیس سنٹر (ایس ڈی ایس سی) میں پیش آیا‘جس کی وجہ سیکیورٹی اسٹاف کو صدمہ پہنچا۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

سب انسپکٹر وکاش سنگھ جو کہ نائٹ ڈیوٹی پر تھے خود کو گولی مارلی۔یہ واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا۔30سالہ عہدیدار جوکہ ستیش دھون اسپیس سنٹر (ایس ڈی ایس سی)سری ہری کوٹا ضلع تروپتی کے گیٹ پر فرائض انجام دے رہے تھے‘بتایا جاتاہے کہ انہوں نے اپنی پستول سے سرپر گولی مارلی۔

بندوق کی گولی کی آواز سن کر ایک دوسرا سیکیوریٹی ملازم وہاں فورا پہنچا اور دیکھا کہ وکاس سنگھ خون میں لت پت ہیں۔وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے جن کا تعلق اترپردیش سے تھا۔پسماندگان میں شریک حیات کے علاوہ تین بچے ہیں۔ انتہائی اقدام کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

 پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر کی خودکشی کے ایک دن قبل ایک کانسٹیبل نے اپنی زندگی ختم کرلی۔29سالہ چنتا منی نے پھانسی لے لی۔

یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب کہ وہ پی سی ایم سی رائڈر1-علاقے میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔چنتا منی کا تعلق چھتیس گڑھ سے تھا۔وہ 10جنوری کو ایک ماہ کی رخصت کے بعد رجوع بکار ہوئے تھے۔

وہ اپنے آبائی موضع کو گئے ہوئے تھے اور 10جنوری کو ان کی واپسی عمل میں آئی تھی۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ خاندانی مسائل اور تنازعات کی وجہ کانسٹیبل نے انتہائی اقدام کیا۔سری ہری کوٹا پولیس نے خودکشی کے دو علٰحدہ کیسس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔