اے پی: باراتیوں کو لے جانے والا ٹریکٹر الٹ جانے سے 6 افراد ہلاک

یہ حادثہ کل شب اے پی کے ضلع چتور کے واولیلاتوٹہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹرالٹ گیا۔

حیدرآباد: باراتیوں کو لے جانے والے ٹریکٹر کے الٹ جانے کے نتیجہ میں 6باراتی بشمول دو بچے ہلاک اوردیگر کئی زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ کل شب اے پی کے ضلع چتور کے واولیلا توٹہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر الٹ گیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر ڈرائیور، دو بچے اور تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتاری، حادثہ کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button