کھیل
ٹرینڈنگ

اداکارہ پائل گھوش نے محمد سمیع سے شادی کی پیشکش کردی، مگر رکھی یہ شرط

ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اداکارہ اور سیاسی جماعت میں ویمن ونگ کی نائب صدر پائل گھوش نے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنی انگریزی بہتر کرلو تو میں تم سے شادی کرنے کو تیار ہوں۔

دہلی: آئی سی سی ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کیلئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر محمد سمیع کو اداکارہ پائل گھوش نے شادی کی مشروط پیشکش کردی۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اداکارہ اور سیاسی جماعت میں ویمن ونگ کی نائب صدر پائل گھوش نے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنی انگریزی بہتر کرلو تو میں تم سے شادی کرنے کو تیار ہوں۔

سال 2014 میں محمد سمیع نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم مارچ 2018 میں انکی بیوی حیسن جہاں نے سسرال والوں اور شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سمیع نے مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔

قبل ازیں ورلڈ کپ میں شاندار مظاہرہ کرنے پر مقامی میڈیا چینل نے انکی اہلیہ حسین جہاں کا انٹرویو لیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، جس میں انکی اہلیہ کا کہنا تھا کہ سمیع اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اچھا کھیل رہا ہے اور اور اچھی کمائی کر رہا ہے تو ہمارا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔

انٹرویو کے دوران اینکر نے فاسٹ بولر کو نیک خواہشات بھیجنے کو کہا تو حسین جہاں نے کہا ’’میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن سمیع کو نہیں!‘‘۔