آندھراپردیش

جگن کی اہلیہ کے ساتھ سنکرانتی تقاریب میں شرکت

روایتی لباس زیب تن کئے ہوئے جگن اور ان کی اہلیہ نے احاطہ تقریب میں موجود مختلف افراد سے ملاقات کی اور ان سے انفرادی طور پر مبارکباد وصول کی۔ انہوں نے بھوگی کی روایتی آگ روشن کی۔ قبل ازیں چیف منسٹر اور ان کی اہلیہ نے گو۔ پوجا (گائے کی پوجا) کی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور ان کی اہلیہ وائی ایس بھارتی ریڈی نے ہفتہ کے روز چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ میں دیہی ماحول اور تہوار کے جذبہ کے درمیان سنکرانتی منائی۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار

 اس موقع پر چیف منسٹر نے دنیا بھر کے تلگوعوام کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی۔سنکرانتی کو خوشحالی سے محمول کرتے ہوئے سی ایم کی سرکاری رہائش گاہ کو رنگ برنگ کے پھولوں سے سجایا گیا تھا۔

لارڈ گنیش مندر میں ناریل کو پھوڑتے ہوئے جگن اور ان کی اہلیہ نے تہوار کا روایتی انداز میں آغاز کیا۔ پجاریوں نے وید منتروں کی گونج میں چیف منسٹر اور ان کی بیوی کا خیرمقدم کیا۔

انہیں نئے ملبوسات پیش کئے۔ روایتی لباس زیب تن کئے ہوئے جگن اور ان کی اہلیہ نے احاطہ تقریب میں موجود مختلف افراد سے ملاقات کی اور ان سے انفرادی طور پر مبارکباد وصول کی۔ انہوں نے بھوگی کی روایتی آگ روشن کی۔ قبل ازیں چیف منسٹر اور ان کی اہلیہ نے گو۔ پوجا (گائے کی پوجا) کی۔

انہوں نے یہ پوجا، گاؤشالہ میں کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہری داسو اور سنکرانتی گنگی ریڈو کو بھکشا دی۔ انہوں نے سی ایم کی رہائش گاہ کے احاطہ میں نصب ولیج سکریٹریٹ، گورنمنٹ اسکول، ولیج کلینک اور بطور خاص رعیتو بھروسہ کیندر کے ماڈل کا مشاہدہ کیا۔