آندھراپردیش

طوفان منڈوس کمزور پڑگیا۔ جنوب ساحلی آندھراپردیش میں شدید بارش

مرکز موسمیات نے یومیہ بلیٹن میں آج بتایا کہ10دسمبر کو رائلسیما کے بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید اور جنوب ساحلی علاقہ میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔

امراوتی: طاقتور طوفان ”منڈوس“ جو اب کمزور پڑچکا ہے۔ کے پیش نظر آئندہ24گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں کہیں کہیں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

طاقتور طوفان منڈوس کے پیش نظر آندھراپردیش کے تروملا، تروپتی شدید بارش ہورہی ہے۔

 مرکز موسمیات نے یومیہ بلیٹن میں آج بتایا کہ10دسمبر کو رائلسیما کے بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید اور جنوب ساحلی علاقہ میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی ساحلی اے پی اور یانم کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

 ہفتہ کے روز جنوبی ساحلی اے پی، یانم اور شمال ساحلی اے پی کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح اتوار کے روز بھی شمال ساحلی اے پی اور یانم اور جنوب ساحلی اے پی اور رائلسیما میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 9 دسمبر کو جنوب ساحلی اے پی کے ساحل سے 65 تا 85 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں رائلسیما میں 55 سے75 کیلو میٹر رفتار فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔