جرائم و حادثات

آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

بنگلورو کی پولیس نے ایک خاتون کو اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کرنے اور پھر معاملے کو قلب پر حملہ کے طور پر پیش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بنگلورو: بنگلورو کی پولیس نے ایک خاتون کو اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کرنے اور پھر معاملے کو قلب پر حملہ کے طور پر پیش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

یہ واردات ایچ ایس آر لے آؤٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئی۔ ملزمہ کی شناخت نندنی بائی ساکن ایچ ایس آر لے آؤٹ کی حیثیت سے کی گئی جبکہ 30سالہ مقتول شوہر کا نام وینکٹا نائیک تھا۔ پولیس نے اس کے آشنا نتیش کمار کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 9/ جنوری کو جب وینکٹ باہر تھا، نندنی نے اپنے آشنا کو گھر بلایا تھا مگر وینکٹ واپس آگیا اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جس کے بعد نندنی اور وینکٹ میں بحث ہوگئی۔

جھگڑے کے دوران نندنی اور نتیش نے مقتول پر پتھر سے حملہ کیا جس سے اس کی برسرموقع موت ہوگئی۔ وہ لاش کو گھسیٹ کر بیت الخلاء تک لے گئے اور وہاں کچھ پتھر رکھ دیے۔

پھر خاتون نے پولیس کو بلایا اور دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر بیت الخلاء کے قریب گرگیا اور نوکیلے پتھر سے سر ٹکرانے سے اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے ابتداء میں غیرفطری موت کا کیس درج کیا۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ قتل کا معاملہ ہے اور ابتدائی تحقیقات میں بھی توثیق ہوگئی کہ یہ فطری موت نہیں تھی۔

پولیس نے نندنی کو حراست میں لیا اور کڑی پوچھ تاچھ کے بعد اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ نندنی اور نتیش‘ بچپن کے دوست تھے اور آندھرا پردیش کے ستیہ سائی علاقہ سے ان کا تعلق تھا۔ ان کے درمیان تعلقات پیدا ہوگئے اور شوہر جب بھی گھر پر موجود نہیں ہوتا، نتیش نندنی سے ملنے آندھرا پردیش سے آتا تھا۔