آندھراپردیش

آندھراپردیش میں بھی جلد بی آر ایس کے دفاتر کا قیام

پارٹی کے ریاستی صدرآدی نارائنا نے اس خصوص میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وجئے واڑہ میں پارٹی کا دفتر قائم کیا جائے گاجس کی تعمیر کے کام جلد ہی شروع کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں جلد ہی تلنگانہ کی حکمران جماعت بھارت راشٹرا سمیتی کے دفتر کی تعمیر شروع کی جائے گی۔

پارٹی کے ریاستی صدرآدی نارائنا نے اس خصوص میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وجئے واڑہ میں پارٹی کا دفتر قائم کیا جائے گاجس کی تعمیر کے کام جلد ہی شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جکم پوڈی اندرونی رنگ روڈ کے علاوہ شہر میں تین مقامات کا پارٹی دفاتر کے قیام کے لئے جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم جکم پوڈی میں 800 گز اراضی پر دفتر کی تعمیر کو اعلیٰ ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو اس ماہ کی 18 یا 19 تاریخ کو ان مقامات کا معائنہ کرنے کے لئے وجئے واڑہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تفصیلات ہائی کمان کو بھیجی جائیں گی۔

پارٹی کے قومی سربراہ کی جانب سے ان مقامات کے پارٹی کے دفاتر کے قیام کے لئے موزوں ہونے اور ان کے انتخاب پرجلد ہی ان دفاتر کی تعمیر کا کام شروع کردیاجائے گا۔اس ماہ کے اواخر تک ان اراضیات پر عارضی شیڈ کی تعمیر کرلی جائے گی۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیاکہ جنوری کے اوائل میں نئی پارٹی کے نئے دفتر کی تعمیر کا کام شروع کردیاجائے گا۔