کھیل

ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس

ایشیائی کھیلوں کے باضابطہ آغاز کے بعد پہلے دن ہندوستانی کھلاڑیوں نے ملک کیلئے 5 میڈل جیتے تھے۔ آج دوسرے دن شوٹنگ ٹیم نے ہندوستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین کی کرکٹ ٹیم نے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ہانگزو: ایشیائی کھیلوں کے باضابطہ آغاز کے بعد پہلے دن ہندوستانی کھلاڑیوں نے ملک کیلئے 5 میڈل جیتے تھے۔ آج دوسرے دن شوٹنگ ٹیم نے ہندوستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین کی کرکٹ ٹیم نے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
مقررہ نشانہ صرف 2 گیندوں میں حاصل کرلیا
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے

ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے خواتین کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دیکر یہ میڈل حاصل کیا۔

ادھر دوسری جانب ٹینس مقابلوں میں روہن بوپنا اور یوکی بھامبری کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں ازبکستان کے سرگئی فومین اور خمویون سلطانوف کی جوڑی کے خلاف 3-6، 3-6 سے ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

اس کے علاوہ رام کمار رامناتھن اور ساکت مینینی کی ہندوستانی جوڑی نے انڈونیشیا کے اگنوٹیئس سوسنٹو اور ڈیوڈ سوسنٹو کو 6-3، 6-2 سے شکست دیکر آئندہ راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سونے کا تمغہ جیت کر ایشین گیمز میں ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ ایک بہت ہی قابل فخر لمحہ ہے جب ایک کھلاڑی گولڈ میڈل کے ساتھ پوڈیم پر کھڑا ہوتاہے اور قومی پرچم کو دیکھتا ہے۔ ہندوستانی شوٹر وجے ویر کا سفر ختم ہوگیا۔

وہ 21 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے اور مقابلے سے باہر ہوگئے۔ ہندوستان کو شوٹنگ میں ایک اور تمغہ ملا ہے۔ وجے ویر سدھو، انیش اور آدرش سنگھ کی ہندوستانی ٹیم نے 1718 پوائنٹس کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔

وجے ویر نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مردوں کی کوالیفکیشن 582 کے اسکور کے ساتھ مکمل کی جس میں 18 اندرونی 10 شامل تھے اور فائنل میں پہنچے۔ اس دوران جوڈو میں گریما چودھری آخری 16 میں اپنا میچ ہارگئیں جس کی وجہ سے ایشین گیمز میں ان کا سفر ختم ہوگیا۔

چودھری کو فلپائن کے ریوکو سیلیناس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کشتی رانی کے مقابلوں میں ہندوستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن انداز میں ختم ہوگئی۔