آندھراپردیش

آندھراپردیش میں موسلا دھار بارش کا امکان

دوسری طرف آندھراپردیش میں شدید اور موسلادھار بارش کا اثر پڑوسی ریاست تلنگانہ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے علاقہ کے پیش نظر 18نومبر سے ریاست کے کئی علاقوں میں بارش ہوگی۔

محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ دو دنوں میں جنوبی ساحلی آندھرا اور رائلسیما اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوگی اور بعض دیگر مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران پتہ چلا ہے کہ نیلور کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ دوسری طرف آندھراپردیش میں شدید اور موسلادھار بارش کا اثر پڑوسی ریاست تلنگانہ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے زیراثر تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ ریاست کے بیشتر حصوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔