آگ لگنے کا واقعہ، باپ اور بیٹا زندہ جھلس گئے

جویلری شاپ کی اوپری منزل پر یہ آگ پھیل گئی جہاں ملیشور راو اور اس کا خاندان رہتا تھا۔اس واقعہ میں ملیشور راو اور اس کا بیٹا مولیش زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے۔اس واقعہ میں اس خاندان کے دیگر دو افراد بھی جھلس گئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع کے نرسی پٹنم میں آگ لگنے کے واقعہ میں باپ اور بیٹا زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ نرسی پٹنم کرشنا بازار سنٹر میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں شارٹ سرکٹ کے سبب پیش آیا۔

جویلری شاپ کی اوپری منزل پر یہ آگ پھیل گئی جہاں ملیشور راو اور اس کا خاندان رہتا تھا۔اس واقعہ میں ملیشور راو اور اس کا بیٹا مولیش زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے۔اس واقعہ میں اس خاندان کے دیگر دو افراد بھی جھلس گئے۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔پولیس نے فوری طورپر جھلس جانے والے دیگر افراد کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ ایک قدیم عمارت تھی جس میں آگ لگی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button