آندھراپردیش

جگن موہن ریڈی کی امیت شاہ اور نرملا سیتا رمن سے ملاقات

امیت شاہ سے تبادلہ خیال کے دوران چیف منسٹر جگن نے پولاورم پروجیکٹ کے اخراجات کیحصول کے طور پر2601 کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیااور انہوں نے ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے قطعیت دئیے گئے 55548 کروڑ کے نظرثانی تخمینہ مصارف کو قبول کرنے کی خواہش کی ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے ریاست کی تقسیم کے بعد سے طویل عرصہ سے زیرالتواء مختلف مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی خواہش کی۔ اس ماہ میں جگن کا یہ دوسرا دورہ دہلی ہے۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت

 17مارچ کو ریڈی نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ  سے ملاقات کی تھی۔ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ ان زیرالتوا مسائل سے ریاست کی ترقی اور آمدنی متاثر ہورہی ہے۔

چیف منسٹر نے مرکزی وزیر داخلہ سے کہا کہ پولاورم پروجیکٹ کے کاموں میں تیزی لانے کیلئے اڈھاک کے طور پر 10ہزار کروڑ روپے فوری جاری کریں۔ اس حصہ کے طور پر انہوں نے کہا کہ2020 کروڑ روپے کی ضرورت ہے تاکہ مین ڈیم کے پر سیلاب سے اسپل وے کے بہہ جانے سے پڑنے والے گڑھوں کو بند کرنے کام انجام دی جاسکیں۔

امیت شاہ سے تبادلہ خیال کے دوران چیف منسٹر جگن نے پولاورم پروجیکٹ کے اخراجات کیحصول کے طور پر2601 کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیااور انہوں نے ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے قطعیت دئیے گئے 55548 کروڑ کے نظرثانی تخمینہ مصارف کو قبول کرنے کی خواہش کی ہے۔

ریڈی نے مالیاتی سال2014-15 میں مالیاتی وسائل میں خلا کے معرض التواء 36,625 کروڑ روپے ریاست کو جاری کریں۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی  اور ان سے جنوبی ہند کی ریاست اے پی کو معرض التواء فنڈس کی اجرائی کے عمل میں تیزی لانے کی خواہش کی۔

 نرملا سیتا رمن کے ساتھ تقریباً نصف گھنٹہ تک جاری بات چیت کے دوران چیف منسٹر نے پولاورم پروجیکٹ کے نظر ثانی55,657 کروڑ کے تخمینہ مصارف کو بعجلت ممکنہ منظوری دینے کی اپیل کی۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں ین نرملا سیتا رمن سے ریاست کو معرض التواء تمام مالیاتی فنڈس جلد از جلد جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔