تلنگانہ

راہول گاندھی کی یاترا، ہزار چھوہے کھاکے بلی حج کو چلی کے مماثل: کے کویتا

کویتا نے کانگریس پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ ملک پر62 سال تک کانگریس کی حکمرانی کے باوجود، غریب، بدستور غریب ہے۔ غریبی ہٹاؤ کا نعرہ بھی دیا گیا تھامگر اس کے باوجود ملک میں غربت برقرار ہے۔

نظام آباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے چہارشنبہ کے روز کانگریس قائد راہول گاندھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہوں نے حالیہ دنوں راہول کی اختتام بھارت جوڑ ویاترا، کو ایک ہزار چوہوں کو کھانے کے بعد بلی حج کو چلی کے مماثل قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی

بودھن میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے کویتا نے کانگریس پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ ملک پر62 سال تک کانگریس کی حکمرانی کے باوجود، غریب، بدستور غریب ہے۔ غریبی ہٹاؤ کا نعرہ بھی دیا گیا تھامگر اس کے باوجود ملک میں غربت برقرار ہے۔

 آئندہ عام انتخابات میں حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کا یہ پہلا دورہ نظام آباد ضلع تھا۔ کویتا کے خیرمقدم کیلئے بی آر ایس کیڈر نے بڑی ریالی نکالی۔

کے کویتا نے بی آر ایس کا رکنوں کو ہدایت دی کہ وہ حلقہ کے ہر گھر اور مسجد جائیں اور علماء کے ساتھ عوام سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں تفصیل سے یہ بتائیں کہ کانگریس کو ووٹ کیوں نہیں دینا چاہئے۔

ملک پر62 سال تک کانگریس کی حکمرانی کے باوجود ملک کے طول وعرض میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔کویتا کے مطابق تلنگانہ کے مسلمانوں کو ”کااور سرکار“ کے سوا کسی دوسری جماعت کے بار ے نہیں سوچنا چاہئے۔