بیٹے کی سالگرہ ، مہمانوں پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آیا۔پولیس اور متاثرین کے مطابق ضلع کے اٹویلی گاؤں کے رہنے والے نوین کمار نامی شخص نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر پر دعوت کااہتمام کرتے ہوئے تمام رشتہ داروں کو مدعو کیا۔

حیدرآباد: بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر ایک شخص نے اپنے گھر میں مدعومہمانوں پر حالت نشہ میں حملہ کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آیا۔پولیس اور متاثرین کے مطابق ضلع کے اٹویلی گاؤں کے رہنے والے نوین کمار نامی شخص نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر پر دعوت کااہتمام کرتے ہوئے تمام رشتہ داروں کو مدعو کیا۔

اس دعوت میں تمام مہمانوں نے کھانا کھایا جس کے بعد نوین نے شراب پی اور حالت نشہ میں اس نے گھر میں مہمانوں کی موجودگی میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ جب رشتہ داروں نے راجو سے شراب لانے کے لیے گاڑی دینے کیلئے اصرار کیا تو اس نے انکار کر دیا۔

 رشتہ داروں اور نوین کے درمیان اس مسئلہ پر جھگڑا شروع ہوگیا۔حالت نشہ میں نوین نے رشتہ داروں کو گھر سے باہر جانے سے روک دیااور ان پر حملہ کر دیا۔حملہ کی واردات کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔ رشتہ داروں نے اس بات کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوین کو گرفتار کرلیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button