ایشیاء

بنگلہ دیش پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے کچھ نہیں خریدے گا : شیخ حسینہ

حسینہ نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’’اب پابندیاں اور پابندیاں لگانے کا رجحان ہوگیا ہے اور یہ پابندیاں ان تنظیموں پر بھی لگائی جاتی ہیں جن کی مدد سے دنیا کے دیگر حصوں میں امن قائم کرنے کا کام کرایا جاتا ہے۔‘‘

ڈھاکہ: وزیر اعظم شیخ حسینہ نے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیش اپنے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے کچھ نہیں خریدے گا۔ وزیر اعظم نے یہ تبصرہ ہفتہ کو ڈھاکہ میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز، بنگلہ دیش (آئی ای بی) کے 60ویں کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
شیخ حسینہ کی لڑکی صائمہ واجد بھی دہلی آئیں گی
دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ

محترمہ حسینہ نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’’اب پابندیاں اور پابندیاں لگانے کا رجحان ہوگیا ہے اور یہ پابندیاں ان تنظیموں پر بھی لگائی جاتی ہیں جن کی مدد سے دنیا کے دیگر حصوں میں امن قائم کرنے کا کام کرایا جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل امریکہ نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیش کی اسپیشل سیکیورٹی فورس کی ایک یونٹ ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس سکیورٹی فورس پر یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں یہ وہی سکیورٹی فورس ہے جس نے جنوبی ایشیائی ممالک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ دسمبر 2021 میں، امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ نے آر اے بی اور اس کے سات اہلکاروں اور سابق اعلیٰ حکام پر انسانی حقوق کی پابندیاں عائد کر دیں۔