شادی کے 72 گھنٹے بعد سڑک حادثہ میں نوبیاہتا جوڑا ہلاک

دلہن کے ارکان خاندان بارم پورم میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اچِھاپورم ٹاون میں وینو کے ارکان خاندان کو اس سڑک حادثہ کا پتہ چلا۔ اس حادثہ میں دولہا اور دلہن دونوں کی موت پر دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں نوبیاہتا جوڑاہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے اچِھاپورم ٹاون سے تعلق رکھنے والے وینو اور اڈیشہ کے بارم پورم سے تعلق رکھنے والی پراویلیکا کی شادی اس ماہ کی 10 تاریخ کو وشاکھاپٹنم میں ہوئی تھی۔

12فروری کو اچِھاپورم میں وینو کے گھر پر ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 13 فروری کو نوبیاہتا جوڑا بائیک پر پر بارم پورم میں دلہن کے گھر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور ان کی بائیک کو ٹکر دیدی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ آندھرا اوڈیشہ کی سرحد پر گولانترا گاؤں کے قریب پیش آیا۔دلہن کے ارکان خاندان بارم پورم میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اچِھاپورم ٹاون میں وینو کے ارکان خاندان کو اس سڑک حادثہ کا پتہ چلا۔ اس حادثہ میں دولہا اور دلہن دونوں کی موت پر دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button