آندھراپردیش

تھیٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت

یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکناڈا میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یہ شخص حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”اوتار2“کو کاکناڈا کی ایک تھیٹر میں دیکھ رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: فلم دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکناڈا میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یہ شخص حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”اوتار2“کو کاکناڈا کی ایک تھیٹر میں دیکھ رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے سبب پداپورم علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔اس شخص کی شناخت سرینو کے طورپر کی گئی ہے۔سرینواپنے بھائی کے ساتھ فلم دیکھ رہا تھا۔اس کے بھائی کاکہنا ہے کہ فلم دیکھنے کے دوران اچانک سرینوگرپڑا۔اس کو فوری طورپر سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔