اننت پور ٹاؤن میں شدید بارش، کئی مقامات پانی سے محصور

شدید بارش کی وجہ سے آندھرا پردیش کے اننت پور ٹاؤن کے کئی مقامات پانی سے محصور ہوگئے ہیں جبکہ اس علاقہ میں منگل کی شب سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

حیدرآباد: شدید بارش کی وجہ سے آندھرا پردیش کے اننت پور ٹاؤن کے کئی مقامات پانی سے محصور ہوگئے ہیں جبکہ اس علاقہ میں منگل کی شب سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

جھیلوں اور تالابوں کا پانی، اوور فلو کے سبب ٹاؤن کے مضافاتی کئی کالونیوں کے مکانات میں داخل ہوگیا جس کے سبب کئی افراد، گھروں سے محروم ہوگئے۔

حکام نے متاثرین کی مدد اور ریلیف آپریشن کے لئے کرنول سے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو اننت پور روانہ کیا ہے۔ اننت پور میں جہاں خشک سالی دکھائی دے رہی تھی اب شدید بارش سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مکانات میں پانی داخل ہونے سے گھریلو اشیاء کو نقصان پہنچاہے جس کے سبب مکینوں کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے۔ منگل کی رات، پانی مکانات میں داخل ہوگیا۔ جان بچانے کیلئے مکین محفوظ مقامات منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔

متاثرہ علاقوں میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں جبکہ مکانات میں تاحال 3فٹ تک پانی موجود ہے۔ مقامی عہدیداروں نے متاثرین کو سائی بابا ٹمپل اور سرکاری تعلیمی اداروں جہاں عارضی ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، منتقل کیا ہے۔

مقامی افراد نے شکایت کی کہ سرکاری عہدیدار، انہیں بچانے میں یکسر ناکام رہے ہیں۔ ان متاثرین نے بتایا کہ اس سیلاب جیسے حالات میں غذائی و ضروری اشیاء کپڑے، سامان اور گھریلو چیزوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ چند مقامات پر عوام کو کمر برابر پانی میں سے چلتے ہوئے دیکھا گیا ان کے سروں پر ضروری چیزیں تھیں۔

متاثرہ افراد نے حکومت سے فوری طور پر غذا، پینے کا پانی اور بچوں کیلئے دودھ سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ندمیی ونکا چیانل، جو ٹاؤن سے بہتا ہے، مکمل طور پر ڈوب گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شدید بارش سے المور اور یالیرو جھیلوں کے اوور فلو کے سبب یہ چیانل، زیر آب آگیا ہے۔

مقامی عوام نے الزام عائد کیا کہ غیر مجاز قبضوں کے سبب پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں کھڑی ہوگئیں جس کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں۔

ردرما پیٹ علاقہ کے رہنے والے چند برہم افراد نے ایک جگہ اکھٹا ہوکر چند دیواروں کو منہدم کردیا یہ دیواریں، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔ یوواجنا کالونی، راجکا کالونی، شانتی نگر، رنگا سوامی نگر، آدرش نگر، چندربابو نگر اور دیگر کالونیاں پانی سے محصور ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button