سوشیل میڈیاکھیل

ہوٹل کمرے میں گھس آنے پر کوہلی اور انوشکا سخت ناراض

ویڈیو میں ایک شخص کو کوہلی کے کمرے میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو ان کے کمرے میں گھوم گھوم کر سامان دکھا رہا ہے اور ویڈیو میں لکھا ہے 'ہوٹل میں کنگ کوہلی کا کمرہ' ۔

پرتھ: اسٹار ہندوستانی بلے باز ویراٹ کوہلی نے پیر کو اپنے کمرے میں ایک مداح کے گھس جانے اور ویڈیو بنا کر اسے سوشیل میڈیا پر شیئر کرنے کے واقعہ بے حد پریشان کن اور خوفناک قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر کوہلی نے خود ہی یہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور پرجوش ہوتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ اس کی تعریف کی ہے، لیکن یہ ویڈیو بہت خوفناک ہے اور اس نے مجھے خوفزدہ کردیا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/CkXVWI6g7Ff/?igshid=YmMyMTA2M2Y=https://www.instagram.com/reel/CkXVWI6g7Ff/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

کوہلی کا کہنا ہے کہ اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں بھی رازداری (پرائیویسی) حاصل نہیں کر سکتا تو میں اس کی کہاں توقع کر سکتا ہوں؟ میں اس قسم کے پاگل پن اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی قطعی حمایت نہیں کرتا۔

ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سوپر 12 میچ کے لئے یہاں کراؤن ٹاور ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ ہونے تک ٹیم ایڈیلیڈ کے لئے روانہ ہو چکی تھی۔

ویڈیو میں ایک شخص کو کوہلی کے کمرے میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو ان کے کمرے میں گھوم گھوم کر سامان دکھا رہا ہے اور ویڈیو میں لکھا ہے ‘ہوٹل میں کنگ کوہلی کا کمرہ’ ۔

آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کوہلی کی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مضحکہ خیز اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما نے بھی اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا اب تک کا بدترین تجربہ ہے۔

انوشکا نے کہا کہ کچھ ایسے واقعات کا تجربہ ہورہا ہے جہاں کچھ مداحوں نے ماضی میں کچھ ایسا نہیں کیا تھا۔ آج جو ہوا واقعی سب سے برا ہے۔ یہ انسان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے اور جو لوگ سوچتے ہیں کہ ’سیلبریٹی ہو، انہیں اس سب کا سامنا کرنا پڑے گا،‘ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ آپ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں۔