لڑکی،ریلوے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گئی

وہ کالج جانے کے لیے گنٹور۔ رائے گڑھ ایکسپریس ٹرین میں دواڈہ پہنچی۔ ششی کلا اس وقت ٹرین کے پلیٹ فارم اورٹرین کے درمیان پھنس گئی جب وہ ٹرین سے اتر رہی تھی۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم دواڈہ ریلوے اسٹیشن میں ایک لڑکی،ریلوے پلیٹ فارم اورٹرین کے درمیان پھنس گئی۔ اناورم سے تعلق رکھنے والی 20سالہ ششی کلا، دواڈہ کے ایک کالج میں ایم سی اے کے پہلے سال کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

 وہ کالج جانے کے لیے گنٹور۔رائے گڑھ ایکسپریس ٹرین میں دواڈہ پہنچی۔ ششی کلا اس وقت ٹرین کے پلیٹ فارم اورٹرین کے درمیان پھنس گئی جب وہ ٹرین سے اتر رہی تھی۔ اس کے پیر بُری طرح پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گئے جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی ریلوے ریسکیو اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر پلیٹ فارم کاٹ کر اس کو محفوظ طورپر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس کو نکالا جاسکا۔

 اسے بعد ازاں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے گنٹور۔رائے گڑھ ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button